ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مظفر پور معاملہ: عدالت نے سی بی آئی کی رپورٹ کی تفصیلات کو خوفناک بتایا

مظفر پور معاملہ: عدالت نے سی بی آئی کی رپورٹ کی تفصیلات کو خوفناک بتایا

Thu, 25 Oct 2018 19:15:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،25؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)سپریم کورٹ نے مظفر پور شیلٹر ہوم میں لڑکیوں سے مبینہ جنسی تشدد اور عصمت دری کے الزامات کی تحقیقات کر رہے مرکزی تفتیشی بیورو کی رپورٹ میں دی گئی تفصیلات جمعرات کو خوفناک اورڈراونا قرار دیا۔

جسٹس مدن بی لوکور، جسٹس ایس عبد النذیر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے مرکزی تفتیشی بیورو کی پیش رفت رپورٹ کا جائزہ کرنے کے بعد کہاکہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ یہ تو بہت ہی خوفناک ہے۔عدالت عظمی نے مرکزی تفتیشی بیورو کی طرف سے شیلٹر ہوم کے مالک برجیش ٹھاکر کے خلاف کئے گئے تبصرے کا بھی نوٹس لیا اور اسے نوٹس جاری کرکے پوچھا کہ کیوں نہ اسے ریاست سے باہر کسی جیل میں منتقل کر دیا جائے۔

سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ برجیش ٹھاکر ایک بااثر شخص ہیں اور جیل میں اس کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔برجیش ٹھاکر اس وقت عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔عدالت عظمی نے ریاست کی سابق وزیر منجو ورما کے شوہر چندر ورما کا پتہ لگانے میں ہوئی تاخیر پر بہار حکومت اور مرکزی تفتیشی بیورو سے صفائی مانگی ہے۔بنچ نے بہار پولیس کو حکم دیا کہ سابق وزیر اور ان کے شوہر کے یہاں سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہونے کے معاملے کی وہ جانچ کرے۔اس شیلٹر ہوم اسکینڈل کی وجہ سے منجو ورما کو بہار حکومت کے سماجی بہبود کے وزیر کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔بنچ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے مرکزی تفتیشی بیورو کی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔اس معاملے میں عدالت اب 30 اکتوبر کو آگے غور کرے گی۔


Share: